بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھاونگر سومناتھ نیشنل ہائی وے سے ملحقہ سروس روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ گاڑی میں سوار افراد بھاونگر سے الانگ جا رہے تھے، جہاں وہ ایک شپ یارڈ میں کام کرتے تھے۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی سروس روڈ پر کھڑے ٹریلر کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہونے کی اصل وجہ کیا تھی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button