مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف، روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین طواف اور دعاؤں میں مصروف

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف، عبادت اور دعاؤں میں مصروف رہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے فوری اقدامات کیے۔ مسجد الحرام کے مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر پانی کی نکاسی کے ساتھ فرش خشک کرنے کا انتظام بھی یقینی بنایا گیا۔

بارش کے دوران مسجد الحرام میں عبادت اور دعاؤں میں مصروف زائرین کے روح پرور مناظر سامنے آئے، جہاں زائرین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں اور طواف کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسری جانب سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے گرد آلود ہواؤں، ژالہ باری اور بعض مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button