سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 184 ڈالر پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی نرخ بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button