ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں، سری لنکن کپتان

کوشال مینڈس: بابر اعظم بہترین کھلاڑی، ٹیم میں نہ ہونے پر مایوس ہوسکتے ہیں
سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے بابر اعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں کوشال مینڈس نے کہا کہ سری لنکن اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انہیں اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے جبکہ سری لنکا کا بولنگ اسکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے۔
کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں اور ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیری کرسٹن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں۔



