ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ، 44 لاکھ افراد کی رجسٹریشن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں 44 لاکھ افراد اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق صرف 12 دنوں کے دوران ٹکٹس کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ بیلٹ میں دنیا کے 142 ممالک سے شائقین نے حصہ لیا ہے۔
کرکٹ شائقین 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔



