جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اعلامیہ جاری، مکمل لاک ڈاؤن اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

*جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اعلامیہ جاری، مکمل لاک ڈاؤن اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی اپیل

راولاکوٹ: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 14 اکتوبر 2026 کو جاری اعلامیے میں مکمل لاک ڈاؤن کو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی اپیل کردی۔ کمیٹی نے گزشتہ دس روز کے دوران تاجران، ٹرانسپورٹرز اور عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق بدھ، جمعرات اور جمعہ کو کاروبار کھلے رکھنے جبکہ باقی دن مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیکل اسٹورز، ہسپتالوں اور ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں تین دن صرف اشیائے خوردونوش کی ترسیل کے لیے چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے تعلیمی اداروں کی بحالی اور طلبہ کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اساتذہ اور تعلیم یافتہ افراد سے رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کی اپیل کی۔ اعلامیے میں حالیہ شہادتوں پر افسوس، گرفتار افراد کے خلاف اقدامات کی مذمت اور ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی اور مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button