9 طریقے جن سے آپ پرانے اسمارٹ فونز سے پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں

 

نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ہر کچھ عرصے بعد نیا فون خریدنا مہنگا ثابت ہوسکتا ہے، تاہم پرانا اسمارٹ فون فروخت کرنے کے بجائے اسے مختلف کارآمد کاموں کے لیے استعمال کرکے اضافی اخراجات سے بچا جا سکتا ہے۔

پرانے فون کو وائرلیس ویب کیم، یونیورسل ریموٹ، گاڑی کے ڈیش کیم اور الارم کلاک کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اسے ای ریڈر، سکیورٹی کیمرے، ایم پی تھری پلیئر اور گیمنگ ڈیوائس میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ پرانے فون کو ڈیجیٹل فوٹو فریم کے طور پر استعمال کرکے تصاویر کا سلائیڈ شو چلایا جاسکتا ہے۔ یوں ایک پرانی ڈیوائس کو دوبارہ کارآمد بنا کر نئے گیجٹس خریدنے پر ہونے والے اخراجات میں کمی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button