چوہدری طارق فاروق کا اہم بیان، بجلی اور آٹے پر سبسڈی برقرار رہے گی، مہاجرین نشستوں پر اتفاقِ رائے ضروری ہے

چوہدری طارق فاروق: بجلی اور آٹے پر سبسڈی ختم نہیں ہوگی
مظفرآباد: اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے، بجلی اور آٹے پر سبسڈی ختم نہیں ہوگی جبکہ مستحق افراد کو ڈیٹا کی بنیاد پر رعایت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، سیاسی قیادت مکالمے کے ذریعے مسائل حل کرے اور مہاجرین نشستوں کے مستقبل پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور بیرون ملک کشمیریوں سے رابطے بڑھانے پر بھی زور دیا۔



