کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

مریم نواز کا دوٹوک اعلان، اپنی جماعت کے مجرم کو بھی نہیں چھوڑوں گی

منڈی بہاؤ الدین (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مجرم چاہے ان کی اپنی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ پنجاب میں سفارش کا زمانہ ختم ہو چکا ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔

یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈر ڈر کر حکومت نہیں کی جا سکتی، اصول واضح اور یکساں ہونے چاہئیں۔ ظالم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی غریب کی عزت پر سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بائیک سوار خاتون اور پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث افراد اگلے ہی دن ضمانت حاصل کر لیتے ہیں۔ ضرورت پڑی تو وہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کریں گی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button