اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد ہلاک

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک ٹرین آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔



