خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں: طارق فضل

طارق فضل چوہدری کا بیان، خیبرپختونخوا میں کسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کو اختیارات میں شریک نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پر انتشار اور بے امنی سے متعلق بیانات دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مذاکرات میں اپوزیشن کا وفد بااختیار نہیں تھا۔ ان کے مطابق حکومت نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہوئی، تاہم سہیل آفریدی نے طے شدہ مسودوں میں تبدیلیاں کیں۔

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر کی سربراہی میں مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی ہے، جبکہ صوبے کے 12 اضلاع میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button