ون چائنا پالیسی کی حمایت، پاکستان کا تائیوان کی ائیر لائنز کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان: بلومبرگ

پاکستان نے تائیوانی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کردیں، پروازوں کے راستے تبدیل

پاکستان نے چین کی ’ون چائنا پالیسی‘ کی حمایت کرتے ہوئے تائیوان کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن پالیسی کے تحت صرف مین لینڈ چین کی ایئرلائنز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق تائیوان کی ایئرلائنز چائنا ایئرلائنز اور ایوا ایئر نے 25 اکتوبر سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا بند کردی ہیں۔ ان کی متعدد پروازوں نے ایشیا اور یورپ کے درمیان سفر کے لیے روس کے اوپر سے متبادل راستے اختیار کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تائیوانی ایئرلائنز پہلے ایشیا اور یورپ کے درمیان پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر انحصار کرتی تھیں۔ اب طویل متبادل راستوں کے باعث پروازوں کے دورانیے میں کئی گھنٹے اضافے اور جیٹ فیول کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی یہ پابندیاں چین کی موجودہ پالیسی سے بھی زیادہ سخت ہیں، کیونکہ چین اپنی فضائی حدود تائیوانی ایئرلائنز کے لیے کھلی رکھتا ہے۔ تائیوانی ایئرلائنز اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button