اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی

ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر، ایران کے ہاتھوں شکست
اسلام آباد: 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی۔
دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کا مقابلہ کرے گی۔



