سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنےکی سازش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ہے، ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کے فیصلے کو آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اسے آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قانونی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی، جس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ عدالتوں میں آئینی درخواست دائر کرنے کی تیاری پر مشاورت کی گئی۔ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور آئین و قانون کے منافی ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی مدت ختم ہوتے ہی انتظامی اختیارات غیر جانبدار اور غیر سیاسی افراد کے سپرد کیے جائیں۔

پارٹی کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی غیر جانبدار انتظامی سیٹ اپ کی نگرانی میں کرائے جائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف ہو۔

دوسری جانب ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ترامیم کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مزید مشاورت کی جائے گی۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button