سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 6 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 65 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔



