خاتون باس نے اپنی ورکرز خواتین کو مہنگے ترین فولڈ ایبل آئی فونز تحفے کے طور پر دے دیے

یو اے ای کی کاروباری خاتون کا ملازماؤں کو مہنگے آئی فونز کا تحفہ، خواتین حیران رہ گئیں
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون حسینہ نشاد نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز تحفے میں دے کر حیران کردیا۔
حسینہ نشاد نے اچانک خواتین ورکرز کی میزوں پر تحفے کے ڈبے رکھ دیے۔ جب خواتین نے ڈبے کھولے تو ان میں تقریباً 2 ہزار ڈالر مالیت کے آئی فون ڈو موجود تھے۔
اس موقع پر خواتین خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ حسینہ نشاد نے گھر میں صفائی کا کام کرنے والی خاتون کو بھی آئی فون تحفے میں دیا، جس پر وہ جذباتی ہوگئیں۔
حسینہ نشاد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر خاتون کے اپنے خواب، ذمہ داریاں اور چیلنجز ہوتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ خواتین خوداعتماد بنیں، مضبوطی سے آگے بڑھیں اور اپنے خواب پورے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی کامیابی دوسری خواتین کے لیے بھی حوصلے اور آگے بڑھنے کا ذریعہ بنتی ہے۔



