کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جس کے زیرِ اثر جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں جمعرات کو بھی ہلکی دھند متوقع ہے۔

دوسری جانب آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button