خوشاب: بر یک فیل ہونے پر ڈرائیور کے کو دنے کے بعد مسافر نے بس سنبھال لی، کئی جانیں بچالیں

خوشاب: چلتی بس سے ڈرائیور کی چھلانگ، مسافر نے اسٹیئرنگ سنبھال کر بڑا حادثہ ٹال دیا، تمام مسافر محفوظ

خوشاب: راولپنڈی سے سرگودھا جانے والی مسافر بس کی بریکس فیل ہونے کے بعد ڈرائیور کے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانے پر ایک مسافر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیئرنگ سنبھال لیا اور ممکنہ حادثے سے تمام مسافروں کی جانیں بچا لیں۔

خوشاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیل چوک کے قریب پیش آیا، جہاں بس کی بریکس اچانک فیل ہوگئیں۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی کوشش کرنے کے بجائے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث بس بے قابو ہوکر لہرانے لگی اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران ایک مسافر نے فوری طور پر ڈرائیور کی سیٹ سنبھالی اور اسٹیئرنگ کنٹرول میں رکھتے ہوئے بس کو آگے بڑھایا۔ دیگر مسافروں کی مدد سے بالآخر بس کو بحفاظت روک لیا گیا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بہادر مسافر کے لیے توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا، جو بعدازاں انہیں پیش کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے شہری کی حاضر دماغی اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسا کردار قابلِ تحسین ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی مسافر کی بہادری کو سراہ رہے ہیں اور انہیں ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button