نواب شاہ: کار اور آئل ٹینکر میں حادثہ، 5 افراد جاں بحق

نواب شاہ، 4 اکتوبر 2026: سندھ کے شہر نواب شاہ میں دولت پور بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کو کاٹ کر لاشیں نکالیں اور اسپتال منتقل کردیں، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button