امریکی صدر کا سپرانٹیلی جنس ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت میں امریکی برتری برقرار رکھنے کے لیے ’سپر انٹیلی جنس فورس‘ (SIF) کے قیام کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے یہ اعلان گزشتہ ہفتے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا، جس میں مصنوعی ذہانت کے لیے ضابطہ اخلاق اور حفاظتی حدود مقرر کرنے پر بھی بات ہوئی تھی۔

ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ دنیا کی اہم ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے تاریخی معاہدے کے بعد وہ سپر انٹیلی جنس فورس کے قیام کا اعلان کررہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکا کی عالمی برتری برقرار رکھنا اور اس حوالے سے حکومتی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورس امریکی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی کام کرے گی اور صارفین، مذہبی تنظیموں، اہم اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ حکومتی رابطے کو مربوط کرے گی۔

ٹرمپ کے مطابق سپر انٹیلی جنس ٹاسک فورس کی قیادت اعلیٰ حکومتی عہدیدار کریں گے اور یہ فورس براہِ راست صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کو رپورٹ کرے گی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button