مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

Writing
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں فلور ملوں کو سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ عوام کے لیے تکلیف دہ ہے اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو سستا آٹا اور سستی روٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔



