اسلام آباد: مبینہ خود کشی کرنیوالی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع

اسلام آباد: گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی، بیرون ملک داخلے کے نام پر فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں طالبہ لائبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، موت کی اصل وجہ رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔

اہلخانہ کے مطابق لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کیا تھا اور وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانا چاہتی تھی۔ مبینہ طور پر ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے 70 لاکھ روپے طلب کیے اور جعلی دستاویزات فراہم کیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لائبہ کے والد نے پلاٹ فروخت کرکے 21 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے، جبکہ مزید رقم کے لیے والدہ کے زیورات بھی بینک میں رکھوائے گئے۔ دستاویزات جعلی نکلنے کے بعد طالبہ نے اپنے ماموں کو آخری پیغام بھیجا۔ پولیس واقعے اور مبینہ فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button