سہیل آفریدی گرفتارجنید اکبر کو بھی ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی رہنماء شاہد خٹک کی تصدیق

صوابی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اہم سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ جنید اکبر کو بھی ان کے ساتھیوں سمیت حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان کی گرفتاری کی الگ سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ ان اطلاعات کے بعد صوابی میں سیاسی صورتحال پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کا باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔



