مریم نواز نے پنجاب سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 65 موبائل ہسپتالوں اور کلینکس، 40 موٹر سائیکلوں اور 10 اسکوٹیز پر مشتمل موبائل ہیلتھ نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے طبی سہولیات ورکرز کی فیکٹریوں اور گھر کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ سے زائد صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے مزدوروں کو بنیادی طبی معائنے، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور جدید ٹیلی میڈیسن سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی، تاکہ انہیں علاج کے لیے بار بار بڑے ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے اور صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہوسکے۔ پروگرام کے تحت موبائل طبی یونٹس مختلف صنعتی علاقوں اور ورکرز کی رہائشی آبادیوں تک پہنچیں گے، جس سے علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کا دائرہ کار مارچ 2027 تک گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت صوبے کے مزید 12 اضلاع تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اور بڑے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دینا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button