وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

ایئرپورٹس پر مسافروں کو بلاوجہ تنگ کرنے پر پابندی، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور غیر ضروری پوچھ گچھ پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم نے مسافروں کو درپیش مشکلات ختم کرنے اور سفری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے سامان کی چیکنگ کا فرسودہ طریقہ کار تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
نئے نظام کے تحت مسافروں کے سامان کی جانچ جدید خودکار اسمارٹ اسکینرز کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ اسکینرز فضائی راستے سے پاکستان لا کر تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر فوری نصب کیے جائیں۔
حکومت کے اس اقدام کا مقصد ایئرپورٹس پر مسافروں کی مشکلات کم کرنا، چیکنگ کے عمل کو جدید بنانا اور سفری سہولتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کرنا ہے۔



