رواں سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کریں گے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔ بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے، جن کے لیے دوگنا طلب موصول ہوئی، جبکہ چین کی پانڈا بانڈ مارکیٹ سے بھی مزید فنڈز حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت بیرونی قرضوں کا دباؤ کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشی پیش رفت جاری رہی تو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button