دنیا کا قدیم ترین بحری ملبہ ترکیہ کے ساحل کے قریب دریافت

ترکیہ کے ساحل سے 4,700 سال قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت

ترکیہ: ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی ترکیہ میں جزیرہ Kekova Island کے قریب سمندر کی تقریباً 100 فٹ گہرائی میں قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا ہے، جسے دنیا کے قدیم ترین بحری جہازوں کے ملبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے ملبے سے قدیم صراحییں برآمد کی ہیں، جن کی عمر تقریباً 4,400 سے 4,700 سال بتائی جاتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ دریافت قدیم بحری سفر، ملاحوں کی روزمرہ زندگی اور اُس دور کی تجارتی سرگرمیوں کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دور میں ایسی صراحیوں کو عموماً زیتون کا تیل ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم، ایک صراحی پر موجود مخصوص نشانات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسے پنیر یا مکھن رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہوگا۔

محققین کے مطابق اس دریافت سے یہ امکان بھی سامنے آیا ہے کہ قدیم دور کے ملاح اپنے سفر کے دوران بکریاں ساتھ لے جاتے ہوں اور ان کے دودھ سے دہی یا دیگر اشیائے خورونوش تیار کرتے ہوں۔ اس دریافت سے ہزاروں سال پہلے کے بحری سفر اور تجارت کے بارے میں نئی معلومات ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button