خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے میں آٹا 100 روپے تک سستا، اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور اور بنوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 3 ہزار 300 روپے، جبکہ بنوں میں 3 ہزار 300 روپے سے کم ہوکر 3 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔



