مسجدِ نبوی ﷺ کے سابق خادم کا حیران کن انکشاف حجرۂ مبارک میں داخلے کے تجربات بیان کرتے ہوئے فرشتوں کا ذکر

مسجدِ نبوی ﷺ میں خدمات انجام دینے والے ایک سابق خادم نے حجرۂ مبارک کے اندر داخل ہونے کے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے روح پرور انکشافات کیے ہیں۔

سابق خادم کے مطابق وہ مسجدِ نبوی ﷺ میں مخصوص ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران سنہری دروازوں کے اندر واقع حجرات میں داخل ہوتے تھے۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہاں داخل ہو کر انہیں کیسا محسوس ہوتا تھا تو انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ وہاں فرشتے موجود ہیں۔

ان کے بقول، حجرۂ مبارک میں داخل ہوتے وقت انہیں ایسی ہیبت اور عظمت محسوس ہوتی تھی کہ ان کا پورا وجود لرز اٹھتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات وہ اس دیوار سے چند میٹر کے فاصلے پر بیٹھتے تھے جس کے پیچھے رسول اللہ ﷺ کا روضۂ مبارک ہے، اور اس دوران انہیں مختلف آوازیں اور آہٹیں بھی سنائی دیتی تھیں۔

واضح رہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں مخصوص خدمات انجام دینے والے آغاوات تاریخی طور پر صفائی، نگرانی، انتظام اور دیگر ذمہ داریوں سے وابستہ رہے ہیں۔ سابق خادم کے بیان میں بیان کردہ روحانی کیفیات ان کے ذاتی تجربات ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button