کیا آج آپ کے علاقے میں بارش ہوگی ؟ نئی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 221 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جی ٹی روڈ پر یہ شرح 385 تک جا پہنچی۔ برکی روڈ پر 278، ایجرٹن روڈ پر 255 اور کاہنہ نو میں 237 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور آلودہ فضا میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔



