تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف

راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 7، فخر زمان 16 اور بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین آفریدی نے میچ سے قبل کہا تھا کہ وکٹ تازہ ہے اور ٹاس جیتنے کی صورت میں بھی پاکستان پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔
شاہین آفریدی کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ اس میچ میں اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button