اس وقت صوبے بنانے کیلئے کوئی اکثریت نہیں ہے: وزیراعلیٰ سندھ

جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ  کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 5 جدید سیل تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی تعمیر دسمبر تک مکمل کی جائے گی، لینڈ فل سائٹ پر کراچی کے کچرے کو سائنسی اور منظم انداز میں تلف کیا جائے گا، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے ماحولیاتی مسائل اور تعفن کے خاتمے میں مدد ملے گی جب کہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی عالمی معیار کے ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر راج آئینی ہے مگر جمہوری نہیں ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے کی منتخب حکومت کو ہٹایا جائے، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے، جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سےمنع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button