تین ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے باآسانی شکست دے دی

لاہور: تین ملکی کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم 25.3 اوورز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ حسن نواز نے 17 اور شاہین آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ فخر زمان 5، معاذ صداقت 8، سعد بیگ 5، سلمان علی آغا 9 اور شاداب خان صرف 2 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کے دلشن مدوشنکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ کمندو مینڈس 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تین ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ جمعرات کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہوگا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button