اب گوگل ڈرائیو کی بجائے آپ واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں ڈیٹا بیک اپ محفوظ کرسکیں گے

واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ بیک اپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت اینڈرائیڈ صارفین اپنی چیٹس گوگل ڈرائیو کے بجائے واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں بھی محفوظ کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین کو 2 جی بی مفت اسٹوریج فراہم کی جائے گی، جبکہ واٹس ایپ پلس صارفین 100 جی بی اور میٹا ون کے ذریعے 4 ٹی بی اسٹوریج حاصل کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں محفوظ ہونے والا تمام ڈیٹا بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، جس سے صارفین کی چیٹس کی رازداری مزید محفوظ رہے گی۔ تاہم، میٹا ون کی سبسکرپشن ختم ہونے اور دوبارہ بحال نہ کرنے کی صورت میں چار ماہ بعد بیک اپ مستقل طور پر ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button