یو اے ای میں آئندہ سال 46 فیصد کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں 2027 کے دوران تقریباً 46 فیصد کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہیں، جبکہ اوسط اضافہ 2.8 فیصد متوقع ہے۔ ریکروٹمنٹ ایجنسی کی سیلری گائیڈ کے مطابق زیادہ تر ادارے تنخواہوں میں ایک سے 5 فیصد تک اضافہ کریں گے، جبکہ 42 فیصد کمپنیاں تنخواہیں برقرار رکھیں گی۔ اس اضافے کے تحت 3 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ میں 84 درہم، 5 ہزار درہم میں 140 درہم اور 10 ہزار درہم تنخواہ میں 280 درہم کا اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2027 میں 42 فیصد کمپنیاں نئی بھرتیاں بھی کریں گی، جبکہ 32 فیصد ادارے ملازمین کی موجودہ تعداد برقرار رکھیں گے۔ نئی ملازمتوں میں اوسط اضافہ 0.9 فیصد متوقع ہے، جبکہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button