اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد میں سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت کے کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں بچی کی موت کی وجہ مبینہ جسمانی تشدد کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسم پر شدید چوٹوں اور سوزش کے باعث خون کے لوتھڑے بنے، جس کے نتیجے میں بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی اور بالآخر کارڈیو پلمونری اریسٹ کے باعث اس کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا۔ دوسری جانب تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے مبینہ تشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈا برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم علی رضا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ اکثر بچی کو ڈنڈے مارتی تھی اور جب اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے پولیس لائنز کے ڈسپنسری میں اس کا معائنہ کروایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button