پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ عمران کو کیا چھڑائیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے باہمی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہائی دلوائیں گے۔ خواجہ آصف نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی رہنما چاہتے ہیں کہ بانی تحریک انصاف جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی سیاسی دکانداری چلتی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔ وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ماضی میں جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافات عمل کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button