واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی متعدد خطرناک خامیوں کی نشاندہی کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق سکیورٹی خامیاں واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کر سکتی ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جعلی آرڈر کی تفصیلات پر مشتمل پیغامات کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہونے اور چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق ہے، جبکہ دوسری خامی کے ذریعے ممکنہ طور پر حملہ آور صارف کا آئی پی ایڈریس معلوم کر سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سکیورٹی خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button