وزیر اعظم نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف کا وزرا کی بیان بازی پر سخت نوٹس، ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے پر پابندی کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی جانب سے حالیہ سیاسی بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کے تمام اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ کابینہ کے اراکین کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور تمام معاملات افہام و تفہیم اور باہمی اتفاق رائے سے آگے بڑھائے جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے، جبکہ اس طرح کی صورتحال سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں، اس لیے انہیں سیاسی بیان بازی کے بجائے عوامی خدمت اور ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی بیان بازی سے گریز کرنے اور مثبت بات چیت کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور حکوم



