بجلی صارفین کے لیے بری خبر .. بجلی ایک روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی فی یونٹ 1 روپے 11 پیسے مہنگی، عوام پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2026 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس اضافے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ اضافی رقم اکتوبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نیپرا کے اس فیصلے کے بعد اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، جس سے گھریلو اور کاروباری صارفین کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button