ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے معاملے پر جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا، دونوں جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بلز سمیت تقریباً 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد قانون سازی کے عمل میں پیش رفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جبکہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی سطح پر تمام جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button