چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے ایک نیا بہترین فیچر متعارف

چیٹ جی پی ٹی میں اب مزید بصری اور انٹرایکٹو جوابات
دنیا کے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب صارفین کو زیادہ بصری اور انٹرایکٹو جوابات ملیں گے۔ اوپن اے آئی نے Intelligent UI کے نام سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جو GPT-6 کے ذریعے جوابات میں ٹیکسٹ کے ساتھ گرافکس، چارٹس، بٹن، فارمز اور دیگر انٹرایکٹو عناصر شامل کرسکتی ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق اس فیچر کا مقصد پیچیدہ موضوعات کو سمجھنا آسان بنانا اور روزمرہ کے مختلف کاموں میں صارفین کی زیادہ مؤثر انداز میں مدد کرنا ہے۔ مثال کے طور پر چیٹ جی پی ٹی ضرورت کے مطابق انٹرایکٹو چارٹ، کیلکولیٹر، بل اسپلٹر یا دیگر مخصوص ٹولز براہ راست گفتگو میں تیار کرسکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ Intelligent UI ہر سوال کے مطابق خود فیصلہ کرسکتا ہے کہ جواب کے لیے سادہ متن، تصاویر، گرافکس یا انٹرایکٹو عناصر میں سے کون سا انداز زیادہ موزوں ہوگا۔ اس طرح صارفین کو ہر سوال کے لیے ایک ہی روایتی ٹیکسٹ انٹرفیس استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ فیچر 7 اکتوبر سے Plus، Pro، Business اور Enterprise صارفین کے لیے عالمی سطح پر رول آؤٹ ہونا شروع ہوا، جبکہ Free اور Go صارفین کے لیے اس کی توسیع 8 اکتوبر سے شروع کی گئی ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق صارفین ChatGPT کی سیٹنگز میں سادہ جوابی انداز بھی منتخب کرسکتے ہیں، جس سے بصری اور انٹرایکٹو عناصر کی تعداد کم کی جاسکتی ہے۔



