16 افراد کو ڈنکی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی:16 افراد کو ڈونکی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مرکزی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلت کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 مرکزی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا
ڈونکی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 16 افراد کو تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا گرفتار ایجنٹوں کی شناخت بابر شہزاد اور محمد امتیاز ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایجنٹ بھاری رقم کے عوض شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر خطرناک اور غیر قانونی راستوں پر دھکیل رہے تھے



