تین ملکی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلے میچ میں بیٹنگ کی تھی اور اب بھی ٹیم بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کھلاڑی پہلے میچ کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ اب دوسرے میچ میں پاکستان کی نظریں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button