پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا، جبکہ ٹاس ساڑھے 5 بجے متوقع ہے۔

پاکستانی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا تھا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی نظریں برتری کو دو صفر کرنے پر ہوں گی، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button