کراچی: دوست کو رقم دیکر بیوی پر تیزاب پھینکوانے والے شوہر کی ضمانت منظور

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں نامزد شوہر اویس کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اویس نے مبینہ طور پر اپنے دوست بلال کو خاتون پر تیزاب پھینکنے کے لیے رقم دی تھی۔ واقعے میں خاتون کی گردن جھلس گئی تھی۔
پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار بلال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا۔


