بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کچھی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں ایک الگ کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button