27 ستمبر کو اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج سے گریز کیا جائے والد کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، عوام سے اپیل

عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 27 ستمبر کو اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج نہ کیا جائے۔ قاسم خان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ کسی اجتماع کو جیل کے خلاف ممکنہ کارروائی کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے والد عمران خان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ یہ بیان پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔



