ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 658 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 119 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔


