استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ

استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان نے 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی گاڑی ساز اداروں کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں، جبکہ امپورٹرز کے مطابق اس سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھ سکتی ہے۔


